آج مورخہ ۲۹ رمضان المبارک ۱۴۴۷ هجری مطابق ۱۹ مارچ ۲۰۲۶ بروز جمعرات روئیت هلال کمیٹی جمیعت علمائے مداریہ کی مجلس مشاورت ہوئی اور بعد نماز مغرب چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ، چاند نظر نہیں آیا، اور ملک کے مختلف علاقوں کی رویت ہلال کمیٹی کے ذمہ داران سے بھی رابطہ کیا گیا مگر کہیں سے رویت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس لیے رویت ہلال کمیٹی جمیعت علمائے مدار یہ خصوصا حضرت علامہ مفتی محمد اسرافیل حیدری مداری، مفتی سید نثار حسین مداری، مولانا محمد سید توثیق منصف جعفری، مولانا مفتی سید منور علی حسینی، مولانا مفتی حبیب الرحمن علوی منظری، مولانا مفتی سید محمد انتساب حسین قدیری اشرفی مداری، مولانا مفتی خوشنود خان مداری، مولانا صدام مداری، مولانا فرید احمد مداری، مفتی کاشف سعید مداری، سید معراج میاں صاحب قبلہ و کل جمیعت علمائے مداریہ فیصلہ کرتی ہے کہ کل مورخہ ۲۰ مارچ ۲۰۲۶ بروز جمعہ ماه رمضان ۱۴۴۷ ھجری کی ۳۰ تاریخ رہے گی اور نماز جمعہ میں الوداعی رمضان المبارک کا خطبہ پڑھا جائے گا اور ۲۱ مارچ بروز ہفتہ یکم شوال المکرم ۱۴۴۷ ھجری ہوگی اور نماز عید الفطر ادا کی جائے گی۔
عيد الفطر ۲۰۲۶ کا چاند نظر نہیں آیا
On: مارچ 19, 2026 7:54 شام





