آج مورخہ ۲۹ ذی الحجہ ۱۴۴۷ هجری مطابق ۱۶ جون ۲۰۲۶ بروز منگل روئیت هلال کمیٹی جمیعت علمائے مداریہ الہند کی مجلس مشاورت ہوئی اور بعد نماز مغرب چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ، بحمدہ تعالی ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے ، اور ملک کے مختلف علاقوں کی رویت ہلال کمیٹی کے ذمہ داران سے بھی رویت کی اطلاع موصول ہوگئی ہے۔
اس لیے رویت ہلال کمیٹی جمیعت علمائے مدار یہ خصوصا حضرت علامہ مفتی محمد اسرافیل حیدری مداری، مفتی سید نثار حسین مداری، مولانا محمد سید توثیق منصف جعفری، مولانا مفتی سید منور علی حسینی، مولانا مفتی حبیب الرحمن علوی منظری، مولانا مفتی سید محمد انتساب حسین قدیری اشرفی مداری، مولانا مفتی خوشنود خان مداری، مولانا صدام مداری، مولانا فرید احمد مداری، مفتی کاشف سعید مداری، سید معراج میاں صاحب قبلہ و کل جمیعت علمائے مداریہ الہند فیصلہ کرتی ہے کہ کل مورخہ ۱۷ جون ۲۰۲۶ بروز بدھ ماه محرم الحرام ۱۴۴۸ ھجری کی پہلی (۱) تاریخ ہے۔
لہٰذا تمام عاشقانِ اہلِ بیت سے اپیل کی جاتی کہ ایامِ محرم الحرام میں عزاداریِ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے معمولات و رسومات کو عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کریں، مجالسِ عزا، فضائل اہلبیت، ذکرِ کربلا، کا خصوصی اہتمام کریں اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں سے حق گوئی اور دین پر استقامت کا درس حاصل کریں۔






