تعارف / حیات / سیرت مشائخ سلسلۂ مداریہ دعا / عبادات تہوار مذہبی معاشرتی تقابل الھلال حضور مدار پاک خبریں

ماه ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا

On: مئی 17, 2026 8:21 شام
Follow Us:
عید الاضحیٰ کی تاریخ

آج مورخہ ۲۹ ذی القعدہ ۱۴۴۷ هجری مطابق ۱۷ مئی ۲۰۲۶ بروز اتوار روئیت هلال کمیٹی جمیعت علمائے مداریہ الہند کی مجلس مشاورت ہوئی اور بعد نماز مغرب چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ، چاند نظر نہیں آیا، اور ملک کے مختلف علاقوں کی رویت ہلال کمیٹی کے ذمہ داران سے بھی رابطہ کیا گیا مگر کہیں سے رویت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس لیے رویت ہلال کمیٹی جمیعت علمائے مدار یہ خصوصا حضرت علامہ مفتی محمد اسرافیل حیدری مداری، مفتی سید نثار حسین مداری، مولانا محمد سید توثیق منصف جعفری، مولانا مفتی سید منور علی حسینی، مولانا مفتی حبیب الرحمن علوی منظری، مولانا مفتی سید محمد انتساب حسین قدیری اشرفی مداری، مولانا مفتی خوشنود خان مداری، مولانا صدام مداری، مولانا فرید احمد مداری، مفتی کاشف سعید مداری، سید معراج میاں صاحب قبلہ و کل جمیعت علمائے مداریہ الہند فیصلہ کرتی ہے کہ کل مورخہ ۱۸ مئی ۲۰۲۶ بروز پیر ماه ذی القعدہ ۱۴۴۷ ھجری کی ۳۰ تاریخ رہے گی اور ۲۸ مئی بروز جمعرات ۱۰ ذی الحجہ ۱۴۴۷ ھجری ہوگی اور نماز عید الاضحی ادا کی جائے گی۔


قربانی سینٹر

مرادآباد،

جامعہ قادریہ تخت والی مسجد، کسرول اسٹریٹ محمد علی روڈ، مرادآباد شریف یوپی انڈیا کی جانب سے قربانی سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ سال 2026 کے لیے قربانی میں ایک حصہ کی قیمت 4200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
بکنگ 15 مئی 2026 سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر شروع ہو چکی ہے۔ 10، 11 اور 12 ذوالحجہ تینوں دنوں کے لیے بکنگ کھلی ہوئی ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
مفتی ایس۔ ایم۔ انتساب حسین قادری

Mobile No. 9456885786


گوالیر،

مدرسہ دارالعلوم مولا علی، مسکان واٹیکا کے پیچھے، ساگرتال روڈ، گوالیار میں سالانہ حصے والی قربانیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
جو حضرات اجتماعی قربانی میں حصہ لینا چاہتے ہیں، فی حصہ 4200/- روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ایک جانور میں سات افراد شریک کیے جائیں گے، جبکہ قربانی نورگنج گوالیار میں ٹِپّو قریشی کے یہاں ہوگی۔

خواہشمند حضرات رابطہ کریں:
مولانا محمد صادق المدار جے آئی

Mobile No. 8839270486

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment