ملک العارفین، شہنشاہ ولایت، قطب وحدت، زندہ شاہ مدار حضرت سیدنا سید بدیعُ الدین شیخ احمد مدارُ العالمین رضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے عرسِ پاک کا اِفتتاح (شروعات) ۶ جماد المدار کو رسمِ گُل پوشی سے ہوتا ہے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی عرس اپک کا آغاز ۶ جمادی الاول مطابق ۱۴۴۸ ہجری مطابق ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۶ کو ہونے جا رہا ہے، عرسِ پاک کی اِس اِفتتاحی تقریب میں، مُلک کے مختلف حصوں سے آنے والے زائرین کی تعداد ہزاروں میں ہوتی ہے۔ یہ تقریب حضور مدار پاک کی درگاہ، درگاہِ معلّٰی ، فِردوسِ عاشقاں ، دارُ النّور مکن پور شریف میں ہوتی ہے۔
امسال بھی بفضلہ تعالی خادِمان، عاشِقان، طالِبان، دیوانگان، مُحبّان، عقیدت مندانِ قطبُ المدار جوق در جوق حاضرِ آستانۂِ قطبُ المدار ہونے کا شرف حاصل کریں گے اور سندلوں، عِطرپاشِیُوں، گلپوشی کا نورانی منظر دیکھیں گے جو کہ اِس تقریب کے لیے مقرر و مخصوص خدّامِ آستانہ کے ذریعے انشاءاللہ تعالی بحُسنِ خوبی انجام پذیر ہوگا۔
آپ تمام ہی حضرات اس نورانی درِ اقدس کے ، اِس نورانی منظر میں ضرور شرکت کریں۔
نوٹ:- اس تقریب کا آغاز صبح فجر کی نماز کے بعد سے ہی ہو جاتا ہے۔
گل پوشی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہماری اس پوسٹ کو پڑھیے: 👇👇👇





