ناظرین کرام السلام علیکم!
آج میں اپنی گفتگو کا آغاز اس شعر سے کر رہا ہوں کہ
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
بڑے ہی افسوس کے ساتھ میں یہ لوگوں کو خوشخبری دے رہا ہوں کہ آج ( ۲ جولائی ۲۰۲۶ ) بروز جمعرات بعد نماز عشاء، سرزمین دیوری، ضلع پیلی بھیت میں بموقع عرس حضور ننھے میاں رضی اللہ تعالی عنہ، ذکر شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں کچھ مشائخ مکن پور بھی تشریف لا رہے ہیں۔
دیوری ونواح دیوری کو حضور ننھے میاں رضی اللہ تعالی عنہ نے جس فاقہ کشی، ایک ایک گیہوں کا دانہ اکٹھا کر کے، آٹے کی چٹکیاں اکٹھا کر کے، جس مقصد کے تحت اپنے خون پسینے سے سینچا، اس کی مثال تا قیام قیامت زندہ و جاوید رہے گی۔
لفظوں میں آپ کی قربانیوں کو بیان نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ آپ کی زندگی کی ہر ہر ادا میں سیرت مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا کردار نمایاں طور پر نظر آتا تھا۔ آپ کی زندگی میں جو دیوری کی نمایاں قدر تھی، آج وہ مفقود ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ کیونکہ آپ کے مشن کو مٹانے کے لیے آج دیوری میں سرمائے سلسلہ ناصبیت، باغیان مداریت، مخالفین حنفیت، عاشقان نجدی و وہابیت کی ایک بڑی اور بڑی ٹولی دیوری میں تشریف لا رہی ہے اور دیوری والوں نے آج مجمع اکٹھا کرنے کے لیے قوم کو لولیپاپ دی ہے کہ آج ہری پتی کی خوبصورت اور لذیذ مرادآبادی بریانی کا ہم نے اہتمام کیا ہے، جسے آپ حضرات کھا کر کے نسبیت اور رافضیت کا تبرک اپنے پیٹوں میں بھر کر کے لے جائیں، کیونکہ یہاں سے آج اہل سنت بل جماعت کا کوئی پیغام ملنے والا نہیں، جہاں ایسے سلسلے کے لوگ پیلی بھیت کی ایسی خانقاہ کہ جس خانقاہ پر علما مداریہ پہنچے تو وہاں کے چیف نے سارے علمائے مداریہ کو یہ کہہ کے کٹ کر دیا، الحمد للہ ہمارے سلسلے میں بڑے بڑے خطبا اور شعرا موجود ہیں، ہمیں کسی بھی سلسلے کے خطیبوں کی ضرورت نہیں، اسی خانقاہ کا ایسے شاعر جو مسلمانوں کی آبرو کے ساتھ کھلواڑ کرے، سرتاج بنا کر کے آپ حضرات اپنے اسٹیج پر بلا رہے ہیں، کون سے اسٹیج پر؟ جس اسٹیج کو عرس حضور ننھے میاں کا ٹائیٹل دیا ہے آپ نے، یہ ننھے میاں حضور کا ٹائیٹل دے کر آپ قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، کیا خاندان مداریہ میں خطبا اور شعرا ختم ہو گئے؟ کیا شہزادگان حضور ننھے میاں سب اس لائق نہیں تھے کہ عرس حضور ننھے میاں میں شریک ہوتے یا شہید اعظم کانفرنس میں آ کر کے موجود ہوتے؟
اگر واقعی یہ جلسہ، یہ کانفرنس اہل سنت بل جماعت کی ہے تو میں اپنے کچھ دعوے پیش کر رہا ہوں کہ مکمل طور پر، مکمل طور پر اس کانفرنس سے آپ اعلان کروائیے کہ جو اسماعیل دہلوی کو کافر نہیں مانے گا یا اس کے کفر میں شک کرے گا، وہ کافر ہے۔
دوسرا میرا دعویٰ ہے، آپ اعلان کروائیے اگر واقعی یہ سنیت کا جلسہ ہے کہ تعزیہ داری کو حرام کہنے والا نسبی و رافضی ہے،
آپ اعلان کروائیے کہ مسلک امام اعظم یا چاروں مسلک کے علاوہ پانچویں مسلک کو ماننے والا یا نعرہ لگانے والا بدعتی اور جہنمی ہے۔
آپ یہاں سے اعلان کروائیے کہ سرکار مدار العالمین رضی اللہ تعالی عنہ کے سلسلے کو جاری و ساری نہ ماننے والا گمراہ ہے، سواد اعظم سے ہٹا ہوا ہے، اہل سنت بل جماعت سے خارج ہے
اگر ان دعووں کو آپ پیش کر دیتے ہیں، ان دعووں پر آپ اپنے اس پروگرام کو لائحہ عمل پہناتے ہیں تو الحمد للہ میرا سر آپ کی عظمتوں کے آگے جھکا رہے گا اور آپ کی محبتوں کو اور عظمتوں کو تہہ دل سے میں سلام پیش کروں گا۔
البتہ آخر میں میں کہنا چاہتا ہوں، میری اس کمینٹ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو، دل کو تکلیف ہوئی ہو، یہ ایک تھوڑی سی دل کی آواز تھی جو میں نے آپ تک پہنچائی ہے تو میں ہاتھ جوڑ کر کے معذرت چاہتا ہوں، آپ اپنے مجھے چھوٹا بھائی سمجھ کر کے، مخلص سمجھ کر کے معاف کریں، ورنہ سچائی یہ ہے کہ آپ اپنی روش سے ہٹ رہے ہیں اور صرف اپنی واہ واہ کے خاطر، سبق سیکھو ان لوگوں سے اور سبق سیکھو ان لوگوں سے بھی جو ناصبی و خارجی ہیں، کم سے کم محرم شریف کے مہینے میں ان نسبی و خارجی مولویوں سے دور رہتے ہیں، اللہ تعالی ہم سب کو سواد اعظم پر چلنے کی توفیق رفیق عطا فرمائے، آمین。





