تعارف / حیات / سیرت مشائخ سلسلۂ مداریہ دعا / عبادات تہوار مذہبی معاشرتی تقابل الھلال حضور مدار پاک خبریں

حضرت سید غلام بدیع الدین مداری شاہ میاں رحمتہ اللہ علیہ

On: فروری 22, 2026 11:58 صبح
Follow Us:

حضرت سید غلام بدیع الدین مداری المعروف شاہ میاں رحمتہ اللہ علیہ بادشاہ عظیم الشان (۱۶۶۴ – ۱۷۱۲) ابنِ بہادر شاہ اول کے زمانہ کے بڑے صاحب تقویٰ و طہارت و صاحب زہد و ریاضت بزرگ تھے

خاندان

آپ کے والد ماجد کا نام حضرت سید شاہ عطا اللہ رضی اللہ عنہ ہے
اور آپ کے دادا کا نام حضرت محمد شریف رحمۃ اللہ علیہ ہے جن کا شجرہ نسب حضور مدار پاک سید بدیع الدین قطب المدار قدس سرہ کے ایک عظیم خلیفہ برہان الحقیقت شیخ طریقت حضرت قاضی محمود کنتوری رضی اللہ تعالی عنہ سے ملتا ہے

بیعت و خلافت

حضرت سید غلام بدیع الدین مداری کو سلسلہ عالیہ مداریہ میں اپنے والد ماجد سید شاہ عطاءاللہ مداری قدس السرہ کے بیعت خلافت اور جانشینی کا بھی شرف حاصل ہوا۔

اخلاق و عادات

آپ کے مزاج میں سخاوت بدرجۂ غایت موجود تھی، خصوصاً مسافرین کی پاسداری یہاں تک ملحوظ فرماتے تھے کہ جو کچھ آپ کے پاس ہوتا تھا، سب ان کی مہمان داری میں صرف کر دیا کرتے تھے۔ جس سے اکثر اوقات یہاں تک نوبت پہنچتی تھی کہ آپ کو اور آپ کے اہل عیال کو کھانا بھی نہیں بچتا تھا ویسے ہی رہ جاتے تھے،

بحر زخار میں لکھا ہے کہ
شہزادہِ عظیم الشان (۱۶۶۴ – ۱۷۱۲) ابنِ بہادر شاہ ابن محمد محی الدین اورنگزیب عالمگیر بادشاہِ دہلی کے دور حکومت میں آپ نے رزقِ حلال حاصل کرنے کے واسطے چند دن کتب خانہ کی خدمت قبول فرمائی تھی۔ آخر میں اس کو بھی ترک فرما کر کنتور شریف میں گوشۂ کرامت اختیار فرمایا،

وصال

وفات آپ کی چوتھی شعبان 1161 ہجری میں ہوئی۔

مزار

آپ کا کنتور شریف میں ہے۔

قطع تاریخ وفات

اہل عرفان جناب شاہ میاں
کرد رحلت چوآن جنبید زمان
ہاتف گفت از سر افسوس
از جہان رفت آہ شاہ میاں

کتاب : سیر المدار صفحہ ۱۳۸

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment